ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے آئی پی سی کی دفعات کی قانونی حیثیت پر آپ لیڈر کی درخواست مسترد کی

سپریم کورٹ نے آئی پی سی کی دفعات کی قانونی حیثیت پر آپ لیڈر کی درخواست مسترد کی

Tue, 04 Oct 2016 12:01:43    S.O. News Service

نئی دہلی، 3 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے آج عام آدمی پارٹی کے لیڈر آشیش کھیتان کی اس درخواست پر غورکرنے سے انکار کر دیا جس میں مذہبی عقیدے کے توہین آمیز جرم سے منسلک ایک تادیبی دفعہ کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس ادے یو للت کی بنچ نے کہا کہ چونکہ عدالت کے ایک سابقہ فیصلے میں تعزیرات ہند(آئی پی سی )کی دفعہ 295اے(مذہب اور مذہبی عقیدے کی نفرت آمیز طریقے سے توہین)کی قانونی حیثیت کو پہلے ہی صحیح ٹھہرایا جا چکا ہے، تاکہ نئی درخواست کے تحت اس طرح کا کوئی چیلنج نہیں دیا جا سکتا ہے۔بنچ نے کہا کہ پنجاب میں اس دفعہ کے تحت استغاثہ کا سامنا کر رہے کھیتان اپنے خلاف معاملے کو منسوخ کرنے کی اپیل کو لے کر متعلقہ ہائی کورٹ کے پاس جانے کے لیے آزاد ہیں۔آپ لیڈر پر اس دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ تین سال تک کی سزا یا جرمانہ یا دونوں کا بندوبست ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر اعلان کیا کہ پارٹی کا منشور سکھوں کے مذہبی گرنتھ ’ گرو گرنتھ صاحب‘کی طرح مقدس ہے۔کھیتان کے پاس ایک عوامی پروگرام میں آئندہ پنجاب اسمبلی انتخابات سے منسلک پارٹی کے منشور کی مبینہ طورپر کاپی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہماری گیتا، بائبل اور گرو گرنتھ صاحب ہے۔سکھ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے لیڈر کرنیل سنگھ کی شکایت پر امرتسر میں پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 295اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔


Share: